21 جولائی سے کراچی کے ساحل میں پھنسا یہ جہاز تاحال گہرے پانی میں نہیں پہنچایا جاسکا ہے ۔
ساحل پر مہینہ بھر سے پھنسے اس جہاز کو نکالنے والے تمام آپریشنز اب تک ناکام ہوئے ہیں ۔ اس جہاز کو نکالنے کے لئے کیا جانے والا 10 اگست کو کیا گیا پہلا آپریشن تکنیکی خرابی کی نذر ہوگیا تھا ۔ 11 اگست کو ٹگ بوٹ کی خرابی آڑے آئے تھی ۔ 12 اگست کو جہاز تقریبا سمندر میں پہنچ گیا تھا لیکن ہواؤں اور لہروں نے ملکر جہاز کو پھر ساحل کی طرف موڑ دیا تھا ۔ پچھلے ہفتے دبئی سے آنے والی ٹگ بوٹ خراب ہوگئی تھی ۔ کل کی جانے والی کوشش میں جہاز 700 میٹر تک سمندر میں کھینچ لیا گیا تھا لیکن ہواؤں نے اسے 150 میٹر پیچھے کردیا ۔ آج کیا جانے والا آپریشن موسم کی خرابی کے سبب موخر کردیا گیا تیز ہوائیں اور بلند لہریں جہاز کو سمندر میں پہنچانے میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں ۔
اس آپریشن کو مانیٹر کرنے والے نمائندہ کے مطابق جب تک جہاز 2500 میٹر سمندر کے اندر نہیں پہنچ جاتا آپریشن کو کامیاب قرار نہیں دیا جاسکتا ۔
تبصرے بند ہیں.