کراچی کے ساحل پر پھنسے ہینگ ٹونگ 77 کو گہرے پانیوں تک پہنچانے کا کام پھر شروع کیا گیا ہے ۔
اس کوشش میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق جہاز کے ہیڈ میں حرکت شروع ہوگیا ہے ۔ سیلویج کمپنی کے ترجمان کے مطابق جہاز کو بارج پر موجود ونچز سے کھینچا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ جہاز پورٹ تک لے جانے کے لئے ٹگس بوٹ جہاز کے قریب پہنچ چکی ہیں ۔
گزشتہ روز ہونے والے آپریشن کو سمندر کی صورتحال کی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا ۔ سمندر کی موجوں اور ہوا نے کل کے آپریشن کو مشکل بنادیا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.