The news is by your side.

یوکرین سے 1400 پاکستانی باحفاظت ملک پہنچ گئے

0

وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 24 فروری سے اب تک یوکرین میں موجود 1458 پاکستانیوں کو پولینڈ کے راستہ نکالا جاچکا ہے ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو آگاہ کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں اس وقت 15 سے 20 پاکستانی شہری مختلف وجوہات کی بناء پر موجود ہیں ۔

کئیو میں پاکستانی سفارت خانہ نے جنگ ذدہ ملک سے اپنے شہریوں کو نکالنے میں وقت کو ضائع نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ تمام پاکستانی باحفاظت ملک پہنچ گئے ہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس سے قبل بھی دنیا کے کئی رہنماء روس کا دورہ کرچکے تھے ۔ ہم روس سے سرد تعلقات کے خاتمہ کے لئے 3 سال سے کوشش کررہے تھے ۔

روس یوکرین جنگ میں پاکستان کے مؤقف کو دہراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد گفت و شنید کو ہی مسائل کا بہتر حل سمجھتا ہے ۔

یورپی یونین اور مغربی طاقتیں اسلام آباد کے مؤقف کو سمجھتی ہیں ۔ پاکستان یوکرین کو امداد فراہم کررہا ہے اور کل ہی دو جہاز ادویات ، خوراک اور خیمہ لیکر کئیو بھینجے گئے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.