The news is by your side.

پاکستان کے لئے 351 رنز کا ہدف

0

پاک آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے لاہور ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی ٹیم نے 227 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلئیر کردی ۔

مہمان ٹیم کے اوپنر عثمان خواجہ نے 104 رنز ناٹ ، ڈیوڈ وارنر 51 رنز ، مارنس 36 اور اسٹیو اسمتھ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے  مجموعی طور پر مہمان ٹیم نے 60 اوورز میں 227 رنز اسکور کئے ۔

دوسری اننگ میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ ، شاہین آفریدی اور نعمان علی نے 1 ، 1 وکٹ لی ۔

مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے پاکستان کی پہلی اننگ میں تباہ کن باؤلنگ کروائی ۔ پاکستانی بیٹسمین آسٹریلیا کے 391 رنز کے جواب میں 268 رنز ہی بنا سکے ۔

پاکستان کی آخری 6 وکٹیں صرف 20 رنز کے اسکور پر گریں اور پاکستان کے تین آخری کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.