The news is by your side.

پی ایس ایل 7 کے لئے 443 غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کے لئے دنیا بھر کے 443 کھلاڑی مختلف کیٹگریز میں رجسٹرڈ کئے گئے ہیں ۔

دنیائے کرکٹ کے درخشاں ستارے اپنی آب و تاب سے پی سی ایل کے ساتویں سیزن کو اپنی خیرہ کن پرفارمنس سے کامیاب بنانے کے لئے تیار ہیں ۔

کرس گیل ، تبریز شمسی ، ڈیوڈ ملر ، ایلیکس ہیلز ، جیسن روئے ، جیمز فوکنر اور بین کٹنگ اور دیگر ٹاپ پلیئرز 27 جنوری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے 7ویں سیزن میں پرفارم کریں گے ۔

پی ایس ایل کے 7ویں سیزن میں 34 میچز کراچی اور لاہور کے میدانوں میں کھیلے جائیں گے ۔

12 دسمبر کو پلئیرز ڈرافٹ منعقد کیا جائے گا جس میں ملکی کھلاڑیوں کے علاوہ 443 غیر ملکی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں کو دستیاب ہونگے ۔

ڈرافٹ میں 19 کھلاڑی پلاٹینیم کیٹگری میں رجسٹرڈ کئے گئے ہیں ۔

پلاٹینئم کیٹگری میں شامل تبریز شمسی ایونٹ کے لئے صرف 1 ہفتہ کے لئے دستیاب ہونگے ۔ ان کے علاوہ کرس گیل ایونٹ کے افتتاح سے لیکر 13 فروری تک ایونٹ کا حصہ ہونگیں ۔

جبکہ مذکورہ کیٹیگری میں شامل دیگر کھلاڑی جن میں ڈیوڈ ملر ، عمران طاہر ، رائلی روسو ، تھیسارا پریرا و دیگر پورے پی ایس ایل سیزن میں ٹیموں کو دستیاب ہونگے ۔

پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ میں افغانستان ، آسٹریلیا ، بنگلہ دیش ، انگلینڈ ، کینیڈا ، آئرلینڈ ، نیوزی لینڈ ، نیپال ، نیمبیا ، نیدر لینڈ ، جنوبی افریقہ ، سری لنکا ، ویسٹ انڈیز ، زمبابوے اور دیگر تمام ممالک جہاں ریگولر کرکٹ کھیلی جاتی ہے اس کے علاوہ فرانس ، ہانگ کانگ ، ایران ، اٹلی ، ملائیشیا ، مالدیپ ، قطر اور جمہوریہ استوائی گنی سے بھی پلئیرز نے رجسٹریشن کروائی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.