پاکستان میڈیا انڈسٹری کے مشہور اداکار آغا علی نے میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپوٹنگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ دکھ کا مقام ہے کہ آپ کے الفاظ اور بیان کو منفی انداز میں پیش کیا جائے ۔ یہ عمل صرف لائیکس کے حصول کے لئے ناقابل برداشت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت مایوس ہوں اور جلد ہی ان تمام پیجز کے خلاف قانونی کاروائی کا ارادہ رکھتا ہوں جنہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ میں ان تمام غلط باتوں کا ازالہ بھی کرونگا ۔
انہوں نے اپنے مداحوں اور عام صارفین سے درخواست کی ایسی منفی باتوں کو نظر انداز کیا کریں جب تک آپ خود اس شخص کو کہتے یا کرتے نا دیکھ لیں ۔ انہوں نے صحافت کے معیار پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے شکایت کی صحافی اس بات کا خیال نہیں رکھتے جس کے متعلق وہ بات یا خبر پہنچا رہے ہیں وہ خود اس خبر سے کس طرح متاثر ہوگا ۔ حیرت کی بات ہے کہ کسی نے اس خبر کو لگانے سے پہلے مجھ سے تصدیق کرنا ضروری نہیں سمجھا ۔
انہوں نے ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ حنا الطاف ایک حقیقی شخصیت کی مالک ہیں ۔ کام کے دوران جتنی لڑکیاں ملیں اور جن سے دوستی ہوئی وہ ویسی نہیں تھیں جیسا خود کو دکھاتی تھیں ۔ حنا کے ساتھ کام کرکے مجھے پتہ چلا کہ یہ باقیوں سے مختلف ہیں ۔ سچ بولتی ہیں اور اپنے کام سے کام رکھتی ہیں ۔
حنا الطاف نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے شوہر کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے کہا تھا کہ لڑکیاں بناوٹی ملیں انہوں نے شوبز انڈسٹری کی خواتین جیسے الفاظ استعمال نہیں کئے ۔
اداکار کی اہلیہ کی حیثیت سے انہوں نے کہا کہ یہ دونوں بیانات دو مختلف مفہوم کی عکاسی کرتے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.