The news is by your side.

ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات

ٹائم میگزین کی جانب سے ہر سال یہ فہرست میگزین کے ایڈیٹر غیر معمولی کام کے لئے منتخب کرکے مرتب کرتے ہیں ۔ ان  شخصیات کو 6 بڑی اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے پائنیر ، آرٹسٹ ، لیڈر ، آئیکن ، ٹائیٹن اور انوویٹر شامل ہیں ۔ ہر زمرے میں دنیا بھر سے شخصیات کی فہرست جاری کی جاتی ہے ۔ اس فہرست میں شامل ہونا متعلقہ شخص ایک اعزاز سمجھتا ہے ۔

سال 2021 کی اس فہرست میں امریکی صدر جو بائیڈن ، چینی صدر شی جن پنگ ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ، بنگال کی ازیر اعلیٰ ممتا بینر جی ، پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن ، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، طالبان کے شریک بانی اور نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی شامل ہیں ۔

ٹائمز کی فہرست میں اداکارہ کیٹ ونسلیٹ ، اسکارلٹ جانسن ، گلوکارہ برٹنی اسپئیرز ، ٹینس اسٹار نائومی اوساکا ، بلی آئلش ، ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے سربراہ ٹم کک اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک بھی شامل ہیں ۔

افغان صحافی و سماجی رہنما محبوبہ سراج بھی اس فہرست کا حصہ ہیں ۔ ٹائم میگزین کی اس فہرست میں کسی مشرق وسطیٰ کے حکمران اور پاکستانی سیاستدان شامل نہیں ۔ اسی طرح اس فہرست میں کوریائی ، چینی ، جاپانی ، بھارتی ، پاکستانی فنکار بھی نظر انداز کئے گئے ہیں ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.