The news is by your side.

اولمپک کی دوڑ سے آدھے پاکستانی کھلاڑی باہر

جاپان میں ہونے والے اولمپک سے پاکستان کے آدھے کھلاڑی میڈل و پوڈیم کی شکل دیکھے بغیر ہی باہر ہوگئے ہیں ۔ ٹوکیو اولمپکس میں شامل پاکستان کے 10 کھلاڑیوں میں سے 5 اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کئے بغیر ہی باہر ہوگئے ہیں ۔

گلفام جوزف جو شوٹنگ کی کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کررہے تھے سب سے پہلے اس مقابلہ سے باہر ہوئے ۔ جوزف نے 10 میٹر ائیر پسٹل میں شرکت کی ، اس کیٹیگری میں 36 شوٹرز میں سے 8 نے فائنل راونڈ کے لئے کولیفائی کرنا تھا ۔ انتہائی معمولی فرق سے پاکستانی شوٹر کولیفائی نہ کرسکے اور نویں پوزیشن حاصل کرسکے۔

ماحور شہزاد بیڈ منٹن میں پہلی دفعہ پاکستان کی نمائندگی کررہی تھیں ۔ لیکن وہ اپنے ابتدائی دو میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

طلحہ طالب نے خوب مقابلہ کیا لیکن دو کلو گرام کے فرق سے میڈل نا جیت پائے ۔

تیراک حسیب طارق 100 میٹر سوئمنگ ریس 72 تیراکوں میں 62ویں پوزیشن حاصل کرسکے ۔

شاہ حسین شاہ جوڈو میں پاکستان کی امید تھے لیکن مصری کھلاڑی رمضان درویش نے اس شمع کو بھی بجھادیا ۔

تبصرے بند ہیں.