The news is by your side.

پاکستان نے پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرلیا

0

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے گئے دوسرے بین القوامی ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم نے ناصرف شائقین کرکٹ بلکہ مہمان ٹیم کو بھی اپنی کارکردگی سے حیران کردیا ۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم  میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

آسٹریلیا کو اننگ کے پہلے ہی اوور میں ایرون فنچ کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب انہیں شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے پہلے اوور کی تیسری گیند پر ایل بی ڈبلیو کردیا ۔

لیکن آسٹریلیا کی جانب سے دوسری وکٹ کی شراکت داری میں 162 رنز بنے ۔ زاہد محمود نے اس شراکت داری کو ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کرکے توڑا جنہوں نے 89 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ۔

مک ڈرمٹ 104 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر حارث رؤف کو کیچ پکڑا کر وکٹ گنوا بیٹھے ، مارنس لبوشین نے بھی اپنی بیٹنگ کی مہارت دکھائی اور 59 رنز کی اننگ کھیل کر خوشدل شاہ کا شکار بنے ۔

آسٹریلیا کا اسکور 44ویں اوور میں 272 رنز تھا ۔ آسٹریلیا کے ٹیل اینڈرز نے کم بولوں پر زیادہ رنز بنا کر ہدف کو 348 رنز تکا پہنچا دیا ۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور محمد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے 118 رنز کی شاندار شراکت سے کیا ۔

پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین فخر زمان 64 گیندوں پر 67 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے ۔

دوسری وکٹ کی شراکت امام اور بابر کے درمیان 111 رنز کی ہوئی اور اسکور 229 رنز پر پہنچ گیا ۔

امام الحق مسلسل تیسری سینچری بنا کر 114 رنز پر لبوشین کے ہاتھو کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

محمد رضوان 23 رنز کی انفرادی اننگ کھیل کر مجموعی 317 رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔

اس موقع پر خوشدل شاہ اور افتخار احمد نے مزید کوئی وکٹ گنوائے ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا ۔ خوشدل شاہ نے 27 اور افتخار نے 11 رنز کی اننگ   کھیلی ۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 2 کھلاڑی آؤٹ کئے ۔

بابراعظم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.