The news is by your side.

سفر سہیلی : خواتین کو تحفظ فراہم کرنے والی ایپ

0

جون 2022 میں ملتان سے کراچی جاتے ہوئے ایک خاتون زکریا ایکسپریس میں گینگ ریپ کا شکار ہوئی تھی ۔

اس واقعہ کے بعد خواتین کو محفوظ سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے ریلوے انتظامیہ نے سفر سہیلی ایپ لانے کا فیصلہ کیا ۔

ٹرین میں سفر کرنے والی خواتین اور خواجہ سرا جو اسمارٹ فون کی سہولت نہیں رکھتے ان کے لئے ریک کی بوگیوں میں ایس او ایس بٹنز نصب کئے جائیں گے ۔

سفر سہلی ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پر دستیاب ہوگی ۔ جو بھی خاتون ٹرین میں اپنی سیٹ بک کروائیں گی انہیں اس ایپ کا لنک دیا جائے گا اور جن کے پاس اسمارٹ فون نہیں انہیں ایس او ایس بٹنز تک رسائی کا طریقہ کار بتایا جائے گا ۔

سفر سے پہلے جیسے ہی یہ ایپ ڈاون لوڈ ہوگی خاتون مسافر براہ راست ریلوے ہیڈ کواٹر اور ٹرین میں موجود خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ منسلک ہوجائیں گی ۔

اس ایپ میں موجود ایس او ایس بٹن کو ایمرجنسی میں استعمال کرنے کی صورت میں پولیس کو معلوم ہوجائے گا کہ ایس او ایس کال ٹرین کی کس بوگی اور سیٹ نمبر سے موصول ہوئی ہے ۔

یہ ایپ سرکاری و نجی تمام ٹرینوں میں مستعمل ہوگی ۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کواتین کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔ جس کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جائیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.