The news is by your side.

پاکستان میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی کا خاتمہ

0

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد مین ایک پریس کانفرنس مین پاکستان میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی کو ختم کررہے ہیں جبکہ پیکا ایکٹ پر نظر ثانی کی جارہی ہے ۔

انہوں نےعمرانی دور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں جس طرز پر حکمرانی کی گئی وہ بدترین کی بہترین مثال ہے سیاسی بیانیہ کے اختلاف پر انتقام کی سیاست کی گئی ۔

عمرانی دور میں میڈیا انڈسٹری ایک سیاہ دور سے گزری ۔ 4 سال سے اظہار رائے پر پابندی عائد کی گئی ، کئی صحافیوں کو بے روزگار کیا گیا کیونکہ کہ وہ حکومتی بیانیہ کی ترویج سے انکاری تھے ۔ 4 سال تک میڈیا پر دھونس ، دھمکی اور گالی کو سیاسی بیانیہ کے طور پر پیش کیا جاتا رہا ۔

گزشتہ دور حکومت میں صحافیوں کو اغواء ، تشدد اور فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔ اظہار رائے کو پابند اور سنسرشپ کو لاگو کیا گیا اور پی ایم ڈی اے جیسے قانون بنانے اور انہیں لاگو کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ۔

وزیراطلاعات نے مزید بتایا کہ پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ پر نئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد نظر ثانی کرکے اور اس میں موجود قانونی خلاء بھر کر لاگو کرسکتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.