بین القوامی خبر رساں ادارہ رؤٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ ابوظہبی پورٹ کے علاقہ میں تین آئل ٹینکرز دھماکے سے پھٹ گئے جس کے نتیجہ میں آگ بھڑک اٹھی ۔
لگنے والی آگ کے نتیجہ میں تین ہلاکتوں کے علاوہ 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ۔ جبکہ بندرگاہ کے علاوہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں بھی آتشزدگی کی اطلاعات ہیں ۔
پولیس نے دھماکوں کو ڈرون حملہ قرار دیا ہے کہ کیونکہ حادثات کے مقام پر چھوٹے ڈرون دیکھے گئے ہیں ۔ پولیس نے دو بھارتی اور ایک پاکستانی کی موت کی تصدیق کردی ہے ۔
حوثی باغیوں نے ابوظہبی کے ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.