The news is by your side.

عالیہ بھٹ مستقبل کی پروڈیوسر

بالی وڈ کی پرکشش اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہمیشہ فلموں میں اداکاری نہیں کریں گی ۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر میں فلم پروڈیوس کررہی ہونگی تو مجھے منافع کا ایک فیصد حصہ ملے جو جو میرے لئے بڑی بات ہوگی ۔

یہاں بات صرف کمائی کی نہیں ہوگی بلکہ یہ پیسوں سے بڑھ کر ہوگا کہ میں ایسے مقام پر پہنچوں جہاں میں نئے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرسکوں گی ۔

مجھے احساس ہے کہ میں بطور اداکارہ کہانی کی تخلیقی عمل میں حصہ نہیں لے پاتی ، کسی بھی اسٹوری پر کام کرنے کے لئے جو حقائق اکٹھے کئے جاتے اور ہدایت کار و مصنف کے ساتھ قدم بہ قدم اسٹوری کی تخلیق میں حصہ لینا میرے مستقبل کے منصوبوں میں شامل ہے ۔

تبصرے بند ہیں.