The news is by your side.

عالیہ بھٹ بولی وڈ کا مقبول ترین برانڈ

0

شوبز اور کھیل اتنے زیادہ کمرشل ہوچکے ہیں کہ اب اداکار اور کھلاڑی اس برانڈ ویلیو کو بڑھانے اور اپنے فیم کو کیش کرانے کی کوشش کرتے ہیں اس کوشش میں جو کامیاب ہوتا ہے وہی مقدر کا سکندر کہلاتا ہے ۔

بولی وڈ کے حوالہ سے متحرک ویب سائٹ بولیوڈ لائف نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عالیہ بھٹ بولی وڈ میں سب سے زیادہ برانڈ ویلیو کی مالک ہیں ۔

گنگو بائی کٹھاواڑی کے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے کے بعد وہ سپر اسٹار کا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں ۔

عالیہ بھٹ دپیکا پاڈوکون اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2021 – 22 کی مقبول ترین برانڈ پرسنیلیٹی ہیں ۔

عالیہ بھٹ 6 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کے ساتھ ہندوستان کی کامیاب ترین برانڈ سیلیبریٹی ہیں ۔

دپیکا پاڈوکون 5 کروڑ 16 لاکھ ڈالرز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں ۔

انڈین کرکٹر ویراٹ کوہلی برانڈ ویلیو کے حساب سے ہندوستان کے مقبول ترین برانڈ پرسنیلیٹی ہیں جو 18 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز کی ویلیو رکھتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.