The news is by your side.

اومیکرون کے خدشہ کے باعث مسجد الحرام کے راستے مختص

کرونا کے نئے ویرئنٹ کی تباہ کاری اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سعودی انتظامیہ نے مسجد الحرام کے راستے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

عرب میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عمرہ زائرین کے لئے 34 رااستے مختص کئے گئے ہیں جن میں سماجی فاصلہ سے متعلق آگاہی کے ہدایت نامے بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔

مسجد الحرام کی صفائی کے انتظامات اور جراثیم کش اسپرے کے استعمال میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔

حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر قرآن شریف کے نسخوں کو بھی صاف کیا جارہا ہے ۔

حاجیوں اور نمازیوں کو مخصوص اوقات تک مسجد میں ٹھہرنے کی اجازت دی جارہی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.