ملک بھر میں انستھزیا کی ادوایات اور انجیکشن نایاب ہوگئے ہیں ۔
ملک کی ادوایہ ساز کمپنیوں نے مہنگے خام مال سے سستی ادویات بنانے سے انکار کردیا ہے ۔
انستھزیا کا ناپید ہونا مریضوں کے لئے مشکلات کا سبب بن رہا ہے ۔
لاہور کے میو ہسپتال میں ادویات کی کمی کی وجہ سے مریض پریشان ہیں ۔ ادویات کی قلت کی وجہ سے مریض مہنگے داموں مطلوبہ ادویات و انجکشن خریدنے پر مجبور ہیں ۔
ہسپتال کی انتظامیہ بھی اس حوالہ سے بے بس ہے ذرائع کے مطابق ادویات کی قلت کے باعث ہسپتال میں ادویات و انجکشنز کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جیسے ہی سپلائی بحال ہوتی ہو مریضوں تک ادویات کی رسائی کو ممکن بنائیں گے ۔
میڈیکل اسٹور مالکان بھی اس صورتحال میں پریشان ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ بخار ، مرگی ، جگر ، بلڈ پریشر اور خون پتلا کرنے والی دواؤں سمیت دیگر ادویات کی قلت کا سامنا ہے ۔
جبکہ دوسری جانب دوا ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمت کم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔
متاثرین نے حکومت سے اس صورتحال کا نوٹس لیکر سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔