یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے ویڈیو بے بی شارک پر اب فلم بنانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔
10 ارب سے زیادہ بار دیکھی جانے والی یہ ویڈیو دنیا بھر کے بچوں میں مقبول ہے اور مستقبل قریب میں کوئی اور ویڈیو اس کے ریکارڈ کو توڑنے کے قریب بھی نہیں پہنچ سکے گی ۔
پیراماؤنٹ پلس اسٹریمنگ کے لئے یہ فلم بے بی شارک سونگ بنانے والی کمپنی پنک فونگ ایک پارٹنر کے ساتھ ملکر بنائے گی ۔ جس کو متوقع طور پر 2023 میں ریلیز کیا جائے گا ۔
بے بی شارک کو جون 2016 میں پہلی بار یوٹیوب پر اپلوڈ کیا گیا تھا ۔ بے بی شارک نے نومبر 2020 میں لوئس فانسی اور ڈیڈی یانکی کی ڈیسپسیٹو کو یوٹیوب پر پیچھے چھوڑ کر مقبول ترین ویڈیو کا اعزاز حاصل کیا تھا جو اس وقت 7 ارب بار دیکھی جاچکی تھی ۔
اس ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ نومبر 2020 میں 7 ارب ویوز اور جنوری 2022 میں یہ ویوز بڑھکر 10 ارب ہوگئے ۔ یعنی 14 ماہ میں 3 ارب سے زائد ویوز حیران کن ہیں ۔
فلم کی ریلیز کی تاریخ کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا لیکن یہ بچوں کے لئے بنائی جانے والی فلموں اور شوز کا حصہ ہوگی ۔
تبصرے بند ہیں.