چھتری اور بارش ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں لیکن ایک ایسی چھتری کی تشہیر ان دنوں ذوروں پر ہے جو بارش سے نہیں بچاتی اور جس کی قیمت لاکھوں میں ہے ۔
فیشن اور اسپورٹس کے دو معروف برانڈز گوچی اور ایڈی ڈاس مارکیٹ میں سن امبریلا متعارف کروارہے ہیں ۔ جس کی قیمت گیارہ ہزار ایک سو یو آن مقرر کی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں 3 لاکھ سے زائد بنتی ہے ۔
گوچی کی ویب سائٹ پر سن امبریلا سے متعلق جو تفصیلات بیان کی گئی ہیں ان میں سر فہرست ہے کہ یہ سن امبریلا واٹر پروف نہیں ۔ یعنی یہ چھتری بارش سے بچاؤ کے لئے استعمال نہیں کی جاسکتی ۔ آپ اس چھتری کو سورج کی تمازت اور آرائیش کے لئے ہی استعمال کرسکتے ہیں ۔
آئندہ ماہ یہ سن امبریلا مارکیٹ میں آجائے گی جس کے لئے تشہیری مہم زور و شور سے جاری ہے تاکہ بڑی تعداد میں گاہکوں کو متوجہ کیا جاسکے ۔
چین میں چھتری کے آنے سے پہلے ہی سوشل سائیٹس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے اور اس حوالہ سے ہیش ٹیگ ٹرینڈ میں ہے ۔
14 کروڑ سے زائد صارفین چھتری کے بیکار ہونے کی رائے دیکھ چکے ہیں ۔