جرمنی کے حکام نے ستاسی دفعہ کرونا ویکسین لگانے والے اکسٹھ برس کے ایک شہری جس نے جرمنی کے دو شہروں کے مختلف ویکسینیشن مراکز پر جاکرمتعدد بارکرونا ویکسین لگوائی کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے ۔
جرمنی کے حکام نے اس حوالہ سے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ شہری نے ایک دن میں کرونا کی ویکسین کے 3 ،3 ٹیکے تک لگوائے ہیں ۔
اسے ایک ویکسینیشن سینٹر کے کارکن نے شناخت کیا کہ یہ شخص پہلے بھی حفاظتی ڈوز لگوا چکا ہے ۔
ابتادئی طور پر یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ شخص ویکسین سرٹیفکٹس ایسے لوگوں کے ہاتھوں فروخت کرتا تھا جو ویکسین نہیں لگوانا چاہتے تھے ۔