The news is by your side.

دنیا کے وہ ممالک جہاں ویکسین لازمی قرار

دنیا بھر میں کرونا نے جب سے اپنے پنجے گاڑے ہیں تب سے ویکسین کو لیکر دنیا بھر میں شور ہے ۔ دنیا کے بہت سے ممالک نے ویکسین کی شرط عائد کی ہوئے ہے ۔

ایک بین القوامی خبر رساں ادارہ اے ایف پی نے اپنی ایک رپورٹ میں ویکسین سے متعلق ایک رپورٹ دی جس میں دنیا کے ان ممالک کا ذکر کیا گیا ہے جہاں ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جاچکا ہے ۔

اس فہرست میں جنوبی امریکا کا ملک ایکواڈور سر فہرست ہے جہاں ویکسینیشن کو 5 سال سے زائد العمر کے لئے دسمبر 2021 میں ہی لازمی قرار دے دیا گیا تھا ۔

ترکمانستان اور تاجکستان وسطی ایشیاء کی ان دونوں ریاستوں نے جولائی 2021 میں 18 برس سے زاید العمر کی ویکسینیشن کو لازمی کردیا تھا ۔

انڈونیشیا بھی اعلان کی حد تک ویکسینیشن کو لازمی قرار دے چکا ہے تاہم وہاں ابھی تک نصف آبادی ہی ویکسین لگواسکی ہے ۔

پیسیفک میں مائیکرونیشیا کی ریاستیں اور آسٹریا جو یورپی یونین کا پہلا ملک ہوگا جہاں ویکسین نا لگوانے کی صورت میں 670 ڈالرکا جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔

کچھ یورپی ممالک میں بزرگ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگوائی جارہی ہے ۔ اٹلی میں 15 فروری سے 50 سال سے زائد العمر کی ویسکینیشن لازمی ہوجائے گی ۔ یونان میں 60 سالہ شہریوں کی ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.