The news is by your side.

کراچی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہونے والے سندھ کابینہ کے ایک اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے ایک معاہدہ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کا مئیر ہی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کراچی کا چیئرمین ہوگا ۔

صوبائی مالیاتی کمیشن بلدیاتی انتخابات کے ایک ماہ کے اندر قائم ہوجائے گا اس کے علاوہ شہری انتظامیہ کو موٹر وہیکل ٹیکس میں مناسب حصہ بھی ملے گا ۔

اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے صوبہ کے ہر ضلع میں یونیورسٹی یا اس کے کیمپس کے قیام اور صوبائی فائنانس کمیشن کی بھی منظوری دی ۔ مئیر کے علاوہ ٹاؤن اور یونین کونسلز کے نمائندے بھی پی ایف سی کا حصہ ہونگے ۔

اس اجلاس میں مئیر کو کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، ملیر ڈیلوپمنٹ اتھارٹی اور لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈیز کا رکن بنانے کی منظوری بھی دی گئی ۔

کراچی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ بھی اجلاس میں کیا گیا ۔

لاڑکانہ میں واقع کچی بستیوں کے رہائشیوں کو مفت مالکانہ حقوق دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

تبصرے بند ہیں.