پڑوسی ملک بھارت کی مشہور و معروف مغنیہ لتا منگیشکر میں کرونا کی تصدیق کے بعد نمونیہ بھی تشخیص کیا گیا ہے
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 92 سالہ لتا منگیشکر کو ہفتہ کی شب ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا ۔
لتا کے معالجین نے میڈیا کو بتایا کہ لتا منگیشکر کرونا کے ساتھ نمونیہ سے بھی متاثر ہیں ۔ لتا کے ذاتی معالج ڈاکٹر پریت صمدانی جو ان کی دیکھ بھال کے فرائض نبھاتے چلے آئے ہیں نے بتایا کہ گلوکارہ تاحال انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں جہاں ان کی حالت اب بہتر ہورہی ہے لیکن 12 سے 15 روز انہیں انڈر آبزرویشن رکھا جائے گا ۔
سن 1929 میں پیدا ہونے والی لتا منگیشکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی رکھتی ہیں ۔ لتا اپنے کیرئر میں 50 ہزار سے زائد گانے گاچکی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.