The news is by your side.

ٹیپو سلطان کی زندگی پر بنے گا ڈرامہ

شیر میسور کہلائے جانے والے فتح علی المعروف ٹیپو سلطان کی دلیرانہ زندگی پر تاریخی سیریل بنائے جانے کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ۔

سرکاری نیوز ایجنسی نے اس حوالہ سے بتایا کہ یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، ایم ڈی پی ٹی وی اور بگر پکچر کنسلٹنٹ کے نمائندے موجود تھے ۔

بگر پکچر کنسلٹنٹ ٹیپو سلطان کی زندگی پر ایک سیریل تیار کرے گی جو 6 سیزنز پر مشتمل ہوگی اور اس میں 78 اقساط پیش کی جائیں گی ۔ اس سیریل کا ابتدائی سیزن ایک سال میں ٹیلی کاسٹ کردیا جائے گا ۔

مفاہمت کی یادداشت دو سال کے لئے ہوگی اور پروڈکشن ٹائم لائن کی مدت ایک سال ہوگی ۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ مسلمانوں کی عظیم اور تاریخی شخصیت ٹیپو سلطان پر سیریز کی تیاری میں اور مارکیٹنگ میں سرکاری ٹی وی معاونت فراہم کرے گا ۔

بگر پکچر کنسلٹنٹ اس ڈرامہ کی پروڈکشن کے تمام اخراجات برداشت کرے گی جبکہ وزارت اطلاعات سیریل کا تکنیکی جائزہ اور اسکرپٹ کے معیار کی جانچ کے فرائض وقتا فوقتا انجام دے گی ۔

تبصرے بند ہیں.