The news is by your side.

بجلی 9 روپے 89 پیسے مزید مہنگی

0

نیپرا نے ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے دی

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی درخواست کی تھی ۔

سی پی اے نے اپنے مؤقف میں کہا کہ گزشتہ ماہ 13 ارب یونٹس بجلی پیدا ہوئی ، پیدا شدہ بجلی پہ 213 ارب روپے کی لاگت آئی ۔

فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ لاگت 36 روپے 20 پیسے ، کوئلہ سے پیدا شدہ بجلی فی یونٹ 20 روپے 80 پیسے ، مقامی گیس سے پیدا شدہ بجلی کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 92 پیسے جبکہ ایل این جی سے پیدا شدہ بجلی کی فی یونٹ لاگت 28 روپے 38 پیسے ہے ۔

جبکہ ایران سے درآمد شدہ بجلی پر فی یونٹ 19 روپے 57 پیسے کی لاگت آئی ۔

42 پیسے فی یونٹ لائن لاسز کی نذر ہوگئے ۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ سے صارفین کو ایک ماہ میں 100 ارب سے زائد کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا ۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق لائف لائن اور کراچی کے علاوہ ملک بھر کے صارفین پر ہوگا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.