The news is by your side.

اینگما : دنیا کا سب سے بڑا کالا ہیرا

کاربونیٹڈو بلیک ڈائمنڈ انتہائی نایاب پتھر ہے ۔ اس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ 2 سے 3 ارب سال پرانا ہے ۔

خیال کیا جارہا ہے کہ یہ کسی شہاب ثاقب کا ٹکڑا ہوسکتا ہے جو کبھی زمین سے ٹکرایا تھا کیونکہ اس کے اجزاء اور شہاب ثاقب کے اجزاء میں کافی مماثلت ہے ۔ اس ہیرے میں ہائڈروجن ، نائٹروجن پائی گئی ہے جبکہ اسبرونائٹ بھی موجود ہے جو صرف شہاب ثاقب میں پایا جاتا ہے ۔

اس کی بڑی جسامت کیوجہ سے اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا گیا ہے ۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ اس کی شکل مشرق وسطیٰ کے ہتھیلی نما خمسہ سے ملتی ہے جو نظر بد سے محفوظ رہنے کی علامت سمجھی جاتی ہے ۔

خمسہ عربی میں پانچ کو کہتے ہیں اور حیرت انگیز طور پر یہ ہیرا 555 اعشاریہ 55 کا سائز رکھتا ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ یہ 55 پہلو بھی رکھتا ہے ۔

یہ ہیرا سب سے پہلے خریداری کے لئے عرب امارات میں پیش کیا جائے گا جو کرپتو کرنسی کے ذریعہ خریدا جاسکے گا ۔ کرپٹو کرنسی کو امارات میں پہلی دفعہ متعارف کروایا جارہا ہے ۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ حکومت کی جانب سے نئے ڈیجیٹل ذرائع اور سائنسی ترقی کی تلاش کے عہد کی جانب ایک اور قدم ہے ۔

تبصرے بند ہیں.