معروف صحافی غرید ہ فاروقی گزشتہ روز ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں عوام کی کم شرکت بیان کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں ۔
ٹوئیٹر پر دیکھو غریدہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور ٹوئیٹر پر میمز کا طوفان آگیا ہے ۔
گزشتہ روز سے اب تک اس ٹرینڈ کے تحت 32 ہزار سے زائد پیغامات ارسال کئے گئے جن میں اکثر مزاحیہ میمز پر مشتمل ہیں ۔
عوام کا کہنا ہے کہ کل فیصل آباد میں تحریک پاکستان کا جلسہ تاریخی تھا اور جلسے میں لاکھوں کے حساب سے لوگوں نے شرکت کی ۔