The news is by your side.

حق دو گوادر کو تحریک جاری رہے گی : مولانا ہدایت الرحمان

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں جاری 32 روزہ دھرنا حکومت سے مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا ہے ۔ دھرنا تو ختم کردیا گیا ہے لیکن حق دو گوادر تحریک پر امن طریقہ سے جاری رہے گی ۔

دھرنے کا خاتمہ تحریک کے مطالبات کو تسلیم کرنے اور ان  پر عملدرآمد سے متعلق معاہدہ پر دستخط کے بعد کیا گیا ۔ اس معاہدہ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان نے دستخط کئے ۔

اس موقع پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حق دو تحریک کے تمام مطالبات جائز تھے ۔ جن مسائل کے کے حل کے لئے آپ لوگوں نے پر امن احتجاج کیا ہم ان کے حل کے لئے حکومتی سطح پر کام کررہے تھے ۔ انہوں نے دھرنے کے شرکاء کی کامیابی کو اپنی کامیابی سے تعبیر کیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ اب ان امور پر بات اور کام آسان ہوگا ۔

اس معاہدہ پر دستخط کے بعد 15 نومبر سے جاری دھرنے کے خاتمہ کا مولانا ہدایت نے باقاعدہ اعلان کیا تاہم اس کے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو خوشحال بنانے تک پر امن اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے تحریک جاری رہے گی ۔

معاہدہ میں بلوچستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کی کے خلاف کاروائی ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، گوادر کے گرد و نواح میں ہسپتالوں ، اسکولوں اور دیگر اہم عمارات میں قائم چیک پوسٹوں کا خاتمہ شامل ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.