ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا کی سختیوں اور پابندیوں کے باوجود کوشش کررہا ہوں کہ کرکٹ کو انجوائے کروں ۔ کرونا میں حالات مختلف ہیں لیکن ٹرینرز کے ساتھ کام کرتا ہوں ۔
آفریدی نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ باقی دو فارمیٹ سے زیادہ ٹف ہے ۔ اس میں یکے بعد دیگرے وکٹ لینا مشکل ہوتا ہے ۔ میں تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں اور بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔
فاسٹ باؤلر کے لئے سلو پچ پر باؤلنگ کرنا مشکل ہوتا ہے وہ اسپنر کے لئے زیادہ سازگار ہوتی ہے ۔ باؤلر اگر تگڑا ہو اور جارحانہ انداز اپنائے تو کامیابی ملتی ہے ۔ حسن علی کے ساتھ پارٹنرشپ میں باؤلنگ کو انجوائے کرتا ہوں ۔ حسن علی ایک فائٹر ہے اور وہ وکٹیں لینے کے لئے بیتاب رہتا ہے ۔
پی ایس ایل پر بات کرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ لاہور قلندر کے ساتھ کھیلتے ہوئے اچھا ٹائم گزرا ہے ۔ ان کی مینجمنٹ بہت اچھی ہے اس لئے فائدہ ہوتا ہے اگر لاہور قلندرز کی قیادت کا موقع ملا تو میں اس کے لئے تیار ہوں ۔
4 دسمبر سے شیر بنگلہ کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے ان کا کہنا تھا کہ کہ اس ٹیسٹ میں بھی کوشش ہوگی کہ ہر ڈیپارٹمنٹ میں مخالف ٹیم کو ٹف ٹائم دیں ۔ کپتان جب گیند ہاتھ میں پکڑاتا ہے تو یہی تمنا ہوتی ہے کہ ٹیم کے لئے اچھا کھیل پیش کرسکوں جو جیت کے لئے ہو۔ میری کوشش ہوتی ہے جارہانہ انداز اپناتے ہوئے 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کروں ۔
اگر بیٹر ایک ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں ناکام ہوتو ایسا نہین کہ وہ فلاپ ہوگیا ہے ۔ اگلے میچ میں وہ کم بیک کرسکتا ہے ہمت نہیں ہارنی چاہئیے .
تبصرے بند ہیں.