متحدہ عرب امارات میں پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرنے پراب ہرجانہ ادا کرنا ہوگا ۔ دبئی میں یکم جولائی سے اس ضابطہ کا نفاذ کردیا جائے گا جس کے مطابق ہر بار پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرنے کی صورت میں پچیس فلس کی ادائیگی لازمی کی جائے گی ۔
دبئی کی انتظامیہ نے اس اقدام کے حوالہ سے بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور ماحول کو پلاسٹک فری بنانے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔
دبئی کی ایگزیکٹو کونسل نے اس ضابطہ کی منظوری کو امارات کے تمام اسٹورز جبکہ اس کے دائرہ کو آن لائن اور ای کامرس کے آرڈرز پر بھی لاگو کیا جائے گا ۔
اس قانون کا نفاذ ابتدائی طور پر دو سال کے لئے کیا جارہا ہے دو سال میں ماحول کی مانیٹرنگ کی جائے گی جب تک پلاسٹک کے تھیلوں کا استعمال مکمل ختم نہیں ہوجاتا ۔
اس اقدام سے شہری رہائشی معیار بھی بلند ہوگا اس کے علاوہ کچھ اور پروگرام بھی ماھولیاتی تحفظ کے لئے متعارف کروائے جائیں گے ۔
مستقبل کے ان ہی پروگراموں میں کورا کرکٹ کو منظم طور پر ٹھکانے لگانے کی حکمت عملی شامل ہے ۔
تبصرے بند ہیں.