The news is by your side.

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ

وفاقی حکومت نے پیٹرول پر 12 روپے 3 پیسے بڑھادئیے ہیں جبکہ ڈیزل پر 9 روپے 53 پیسے بڑھائے گئے ہیں ۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق کیا جاچکا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے تحت مٹی کے تیل میں 10 روپے 8 پیسے ، لائٹ ڈیزل پر 9 روپے 43 پیسے بڑھائے گئے ہیں ۔

نرخوں میں اضافہ کے بعد اب پیٹرول 159 روپے 86 پیسے ، ڈیزل 154 روپے 15 پیسے ، مٹی کا تیل 126 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل 123 روپے 56 پیسے فی لیٹر فروخت ہونگے ۔

سیاسی جماعتوں نے اس اضافہ پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ حکومت غربت نہیں غریب کو مٹانے والے کام کررہی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.