پاکستان کے ادارہ برائے شماریات نے ماہانہ اعداد و شمار جاری کئے جن کے مطابق جولائی میں مہنگائی کی شرح 9۔24 فیصد پر پہنچ گئی ہے ۔
یہ پاکستان میں 14 سالوں کی بلند ترین شرح ہے ۔
ایک ماہ میں ہی شہروں میں سبزیاں پچیس اعشاریہ چودہ فیصد اور دال چنا تیرہ اعشاریہ ستاسی فیصد مہنگی ہوئیں ۔
جبکہ پیاز چودہ فیصد ، آلو گیارہ فیصد ، گندم نو فیصد ، دال ماش دس فیصد اور دال مسور نو فیصد مہنگی ہوئیں ہیں ۔
ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی کے مہینے میں چائے نو فیصد ، انڈے آٹھ فیصد ، خوردنی تیل سات فیصد اور آٹا چھ فیصد مہنگا ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر بجلی کے نرخ انتالیس اعشاریہ پینتیس فیصد بڑھے جبکہ پیٹرول سات اعشاریہ پینتیس فیصد مہنگا ہوا ۔
ملک میں پچھلے مہینہ ہاؤسنگ کے شعبہ میں اخراجات اور کرایوں میں اکیس اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔