The news is by your side.

عمران خان کا وزیر اعظم رہنا مشکل ہے : خالد مقبول صدیقی

0

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں بات کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ آج بڑی افسوسناک صورتحال ہے کیونکہ جو ہورہا ہے وہ جمہوری اقدار کے منافی ہے اور اب حکومت کا بچنا مشکل ہے ۔

موجودہ صورتحال میں حکومت کے بچنے کی امید بہت کم ہے کچھ سنجیدگی سے اقدامات کرنے کی ضرورت تھی لیکن مشیروں کا رویہ نوشتہ وقت تحریر کررہا ہے ۔

تحریک انصاف کی حکومت بچ بھی جائے تب بھی عمران خان وزیر اعظم نہیں رہ سکیں گے ۔ اس بات سے قطع نظر کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق اپنا وزن کس پلڑے میں ڈالے گی ۔

حکومت اور وزارتوں میں شمولیت اب کوئی معنی نہیں رکھتی جب ہمارے 100 سے زائد کارکن لاپتہ اور شہر بنیادی سہولتوں سے ہی محروم ہے تو وزارت کس کام کی ۔

پیپلز پارٹی ہمارے مطالبات ماننے کو تیار ہے تو ہم ان سے بات چیت کریں گے ۔ حکومت کا حصہ بننے سے بہتر ہے کہ ہم ان علاقوں میں شمولیت کا دعویٰ کریں جہاں 35 سال سے ہمارا مینڈیٹ ہے اور یہ ہمارا حق اور پیپلز پارٹی کا فرض ہے ۔

دونوں بڑی جماعتوں سے ہمارے کبھی بھی مثالی تعلقات نہیں رہے لیکن ہم ایک نئی امید اور بہتری کی کوشش کے لئے پیپلز پارٹی کے ساتھ بات کررہے ہیں ۔ یہ وقت ہے کہ خلیج کو کم کرکے نیک نیتی کے ساتھ باہمی مفادات کے لئے کام کیا جائے ۔

پی ٹی آئی نے ہم سے جو وعدے کئے ان پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا بلکہ پی ٹی آئی سندھ نے ہمیں بھی اپنا حریف سمجھا حلیف نہیں ۔

پیپلز پارٹی سے کوئی شراکت داری نہیں کی جارہی ہمیں لگا کہ ہمارے مفادات کا تحفظ نہیں کیا جارہا تو ہم پھر سڑکوں پر ہونگے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.