The news is by your side.

خوددار جوان خوددار پاکستان نئے پاکستان کی نئی مہم

0

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے خوددار جوان خوددار پاکستان کے نام سے نئی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

عمران خان نے فوکل پرسن یوتھ افئیر عثمان ڈار سے بنی گالہ میں ملاقات میں مذکورہ مہم کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں ۔

عثمان ڈار کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ مہم کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کے کنوینشن منعقد کئے جائیں گے اور پارٹی کی فیصلہ سازی میں نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا ۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ خوددار پاکستان کی جنگ پاکستان کے خوددار نوجوانوں کی مدد سے لڑی جائے گی ، نوجوان میری اس تحریک کا کلیدی حصہ ہونگے ۔

پاکستان کا جوان باشعور ہے وہ اچھے اور برے کا فرق سمجھ چکا ہے یہ کہنا تھا عمران خان کا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.