The news is by your side.

ڈیجیٹل مردم شماری کے لئے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ڈیجیٹل سلوشن نامی پروگرام کا ٹیسٹ شروع کردیا ہے ۔

یہ پروگرام ملک میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔

نادرا کے چئیرمین طارق ملک نے بتایا کہ یہ پروگرام ڈیجیٹل سلوشن صرف 3 ہفتوں میں جدید طریقہ کار کو دیکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ۔

یہ پائلٹ ٹیسٹ آذاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کی 83 تحصیلوں کے 429 مردم شماری بلاکس میں جاری ہے ۔

ابتدائی ٹیسٹنگ مرحلہ میں اب تک 59 ہزار 569 ڈھانچوں ، 58 ہزار 882 گھرانوں اور 74 ہزار 536 افراد کی گنتی کا کام کامیابی سے انجام دیا جاچکا ہے

طارق ملک نے اپنی دی گئی بریفنگ میں مزید بتایا کہ اینڈرائیڈ پر مبنی ہاؤس لسٹنگ اور شماریاتی ایپلیکیشن کی تنصیب کے ساتھ ساتھ گلوبل پوزیشننگ سسٹم اور جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم، ڈیٹا سینٹر اور کال سینٹر سروسز اور تحصیل کی سطح پر تکنیکی معاونت کے مراکز کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے ایک آن لائن ویب پورٹل کا قیام بھی شامل ہے۔

ایک صارف دوست ویب پورٹل تیار کیا گیا ہے تاکہ لوگ مردم شماری کی مشق کے وقت اپنی عدم دستیابی کی صورت میں اس میں اندراج کر سکیں۔