The news is by your side.

پی پی اور ایم کیو ایم کی ملاقات

0

تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو تمام مطالبات تسلیم کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے اور مطالبات پر عمل درآمد کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔

ایم کیو ایم کا وفد جس میں کنوئینر خالد مقبول صدیقی ، عامر خان ، امین الحق ، وسیم اختر اور جاوید حنیف پر مشتمل تھا نے زرداری ہاؤس میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، ناصر شاہ ، سعید غنی ، مرتضیٰ وہاب بھی شامل تھے ۔

آصف علی زرداری نے اس موقع پر ایم کیو ایم کے وفد کی ظہرانے سے تواضع کی ۔

دونوں جماعتوں کے اراکین نے ایم کیو ایم کے نکات کے حوالہ سے تجاویز اور لائحہ عمل پر بات کی ۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے کہا کہ سندھ کی بہتری کے لئے اور عوام کی خوشحالی کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا ۔ آئینی طریقہ کار سے جو چیزیں بہتر کی جاسکتی ہیں انہیں بہتر کیا جائے گا ۔

ایم کیو ایم نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اقور نا ہی پیپلز پارٹی کو کوئی یقین دہانی کروائی ہے ۔ ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد حتمی بیان جاری کیا جائے گا ۔

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی کمیٹی اراکین کے نام جاری کردئیے گئے ہیں ۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جاوید حنیف ، کنور نوید اور خواجہ اظہار الحسن کا نام دیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے مرتضیٰ وہاب ، سعید غنی اور جام خان شورو کمیٹی کے لئے منتخب کئے گئے ہیں ۔   

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.