بلوچستان عوامی پارٹی کے عبد القدوس بزنجو صوبہ کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کو منتخب کرنے کے لئے صوبائی اسمبلی کی صدارت قائم مقام اسپیکر نے کی ۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین نے عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔
ان کے علاوہ کسی اور امیدوار نے قائد ایوان کے لئے کاغذات جمع نہیں کروائے تھے ۔
میر عبدالقدوس بزنجو 39 ووٹوں سے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے جس میں ایک ووٹ اپوزیشن جماعت کے رکن جبکہ 38 ووٹ بی اے پی اور ان کے اتحادیوں کے تھے
عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے 18ویں وزیر اعلیٰ ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.