The news is by your side.

نیو کو اومیکرون سے زیادہ مہلک

چین کے سائنسدانوں نے عالمی وبا کرونا کے نئے ویرئنٹ سے خبردار کیا ہے ۔ اس ویرئنٹ جسے نیو کو کا نام دیا گیا ہے اومیکرون سے زیادہ مہلک قرار دیا جارہا ہے ۔

نیو کو کے پھیلنے اور اور اس سے ہونے والی اموات کی شرح پچھلے تمام ویرئنٹ سے زیادہ بتائی جارہی ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیو کو جنوبی افریقہ کی چمگادڑوں میں پایا گیا ہے ۔ اس وائرس کی انسانوں میں منتقلی صرف ایک میوٹیشین کے ذریعہ ہوسکتی ہے ۔

یہ انسانی جسم میں قوت مدافعت پر حملہ کرتا ہے اور اس کی کمزوری کے بعد پھیپھروں کو اپنا نشانہ بناتا ہے ۔

کرونا کی جو ویکسین اب تک تیاراور استعمال کی گئی ہیں وہ نیو کو کے سامنے ناکام ہیں ۔

رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ نیو کو کے شکار ہر تین میں سے ایک شخص ہلاک ہوسکتا ہے ۔

یہ اب تک  کرونا کا سب سے طاقتورویرئنٹ مانا جارہا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.