الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نا کروانے پر 150 سے زائد اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت کو معطل کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 36 ، سینیٹ کے 3 اور پنجاب اسمبلی کے 69 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ۔
جن اراکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں وفاقی مذہبی امور نور الحق قادری ، وزیر مملکت فرخ حبیب ، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور وزیر تعلیم شفقت محمود شامل ہیں ۔
جبکہ دیگر اراکین میں فہمیدہ مرزا ، ڈاکٹر عامر لیاقت ، راجہ ریاض ، صداقت عباسی، خالد مقبول صدیقی کی بھی رکنیت معطل ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اویس لغاری اور بلوچستان کے سردار یار محمد رند بھی فہرست میں شامل ہیں ۔
جبکہ مسلم لیگ نون کے سینیٹر مصدق ملک اور سینیٹر سکند مندھرو کو بھی معطل کیا گیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق معطل اراکین اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں شرکت کے لئے نااہل ہونے کے ساتھ کسی قانون سازی کا حصہ بھی نہیں ہونگے ۔
تبصرے بند ہیں.