The news is by your side.

محمد رضوان کرکٹر آف دا ائیر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی20 کی کرکٹر آف دا ائیر کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ۔  پاکستان کے محمد رضوان آئی سی سی کی جنب سے منتخب کئے گئے 4 کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔ باقی کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کےمچل مارش ، انگلینڈ کے جوز بٹلر اورسری لنکا کےہسارنگا شامل ہیں ۔

محمد رضوان نے اپنے کرکٹ کیرئیر کی 55 میچز کی 44اننگزمیں 21۔51 کی اوسط سے 1639 رنز بنا رکھے ہیں ۔  اس سال ٹی 20 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےانہوں نے بہت سے ریکارڈ اپنے نام کئے اور پاکستان کی ٹیم کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا ۔ انہوں نے اپنے ٹی20 کیرئیر  میں13 نصف سینچریاں اور 1 سینچری بنارکھی ہے ۔ رواں سال محمد رضوان نے 29 انٹرنیشنل میچز میں 1326 رنز بنائے ، جبکہ مخالف ٹیموں کے 24 کھلاڑیوں کو اپنی وکٹ کیپنگ کی بدولت پویلین کی راہ دکھائی ۔ انہوں نے اس سال 42 چھکے اور 119 چوکوں کا نیا ریکارڈ بنا کر نیوزی لینڈ نے جارح بیٹر مارٹن گپٹل کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

تبصرے بند ہیں.