The news is by your side.

احساس پروگرام ، پناہ گاہ اور صحت کارڈ بند ہونے خبروں میں صداقت نہیں : مریم اورنگزیب

0

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جو احساس پروگرام ، پناہ گاہ اور صحت کارڈ بند ہونے سے متعلق ہیں بے بنیاد قرار دیا ہے ۔

انہوں نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف واضح کرچکے ہیں کہ سابق حکومت کے عوامی فلاحی منصوبے جاری رہیں گے۔

ترجمان مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جاری رہے گا بلکہ اس میں مزید توسیع لائی جائے گی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بے نظیر انکم پروگرام کے ذریعہ لوگوں کو تعلیم دینے کا اعلان بھی کیا ہے ۔

صحت کارڈ کے حوالہ سے ان کہنا تھا کہ اس کو مزید بہتر کیا جائے گا ، عوامی فلاح کے تمام پروگرام مزید بہتری کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے ۔ سابقہ وزیر اور عمرانی مشیر سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپگینڈا کررہے ہیں ۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ بےحس اور کرپٹ ٹولے نے حکومت کے ملتے ہی بے سہارا اور غریب لوگوں کے لئے کھولے گئے لنگر خانے اور پناہ گاہیں بند کردیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.