The news is by your side.

تحریک عدم اعتماد : کامیابی کی صورت میں قانونی صورتحال

0

اگر وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے اور اپوزیشن مطلوبہ 172 ووٹ کاسٹ کرودیتی ہے تو وزیر اعظم فی الفور مستعفیٰ ہوجائیں گے ۔

اس صورت میں ملک کو آئینی سربراہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا لہٰذا پارلیمان بغیر کسی تاخیر کے نئے وزیر اعظم کا چناؤ کرے گی ۔

عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا جائے گا ۔ لیکن صدر اپنے آئینی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اگلے دن قومی اسمبلی کا اجلاس بلوا سکتا ہے ۔

جبکہ آئین کے آرٹیکل 94 کے مطابق صدر سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم کو نئے تقرر تک عہدہ پر کام جاری رکھنے کے احکامات دے سکتا ہے ۔

وزیر اعظم کے آئینی تقرر میں 2 دن کا وقت لگتا ہے ، اجلاس کے پہلے روز وزیر اعظم کے عہدہ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہوتے ہیں جبکہ اگلے دن ووٹنگ کروائی جاتی ہے ۔

اس تمام عمل کو آئینی شفافیت کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے وزیر اعظم کا انتخاب آذادانہ طور پر ہوتا ہے اور ووٹ دینے والوں کے نام ریکارڈ پر رکھے جاتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.