پاکستان میں پچھلے دو سالوں میں پہلی بار بدھ کے روز کرونا کے سبب کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ۔
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ۔
اپنی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برسوں میں یہ پہلی بار ہوا کہ کرونا کی وجہ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا کی وبا پر قابو پانے کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سہارا لیا گیا اور پورے ملک میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے ۔
حکومت کی جانب سے 12 برس سے زائد عمر کے شہریوں کو نادارہ کے پورٹل پر قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیج کر رجسٹریشن کی ہدایات کی گئی ہیں ۔
انسداد کرونا کے لئے ویکسین کے عمل میں 28 دن کا وقفہ دیا جاتا ہے اور 18 سال سے زائد العمر کو دونوں خوراکوں کے بعد بوسٹر ڈوز کی سہولت فراہم کی جاتی ہے ۔