The news is by your side.

تنخواہوں میں اضافہ کا حکم واپس

0

ملک کے 23 ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنی پہلی تقریر میں شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان کیا تھا ۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئیر رہنماء اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس ھوالہ سے ایک ٹوئٹ میں واضح کیا کہ تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا ۔

2 ماہ قبل ہی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا تھا اس لئے دوبارہ اضافہ ممکن نہیں ۔ تاہم آئندہ بجٹ میں تنخواہوں کے مسلہ پر غور کیا جائے گا ۔ ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں اضافہ ضرور کردیا ہے ۔

پچھلے سال تحریک انصاف کی حکومت نے تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا تھا جس میں 10 فیصد بنیادی تنخواہ میں اضافہ کے ساتھ 25 فیصد اسپیشل الاؤنس شامل تھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.