پاکستان نے بنگلہ دیش کے ہوم گراؤنڈ پر تاریخ میں پہلی دفعہ بنگلہ ٹائیگرز کو ان کے ہی میدانوں میں ہرا کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی ۔
کل ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 124 رنز کا ہدف مقرر کیا ۔ جسے پاکستان نے ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد میچ کی آخری بال پر حاصل کرلیا ۔
بنگلہ دیش کی طرف سے نمایاں اسکور 47 رنز کا تھا جو محمد نعیم کا انفرادی مجموعہ تھا ۔ دھانی اور حارث رؤف نے 1،1 کھلاڑی اور عثمان قادر اور شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 23 کے مجموعی اسکور پر گری جب بابر اعظم 19 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوت گئے ۔ اس موقع پر محمد رضوان نے ٹیم کو سنبھالا لیکن وہ بھی 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ پاکستان کے ٹاپ اسکورر حیدر علی تھے جنہوں نے 45 رنز کی اننگ کھیلی ۔
پاکستان اس سیریز کو جیت کر رواں سیزن کی سب سے زیادہ ٹی20 میچ جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی ہے ۔ پاکستان نے رواں سیزن میں 26 میچز میں سے 17 جیتے ۔
تبصرے بند ہیں.