ڈھاکہ کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو ایک اننگ اور 8 رنز سے شکست دے کر سیریز کو 0-2 سے جیت لیا ہے ۔
کھیل کے دو دن بارش سے متاثر رہے تھے ۔ کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگ 300 رنز 4 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈکلئیر کردی تھی ۔
پاکستان کی جانب سے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا ۔ اپنے ڈیبیو میچ میں پاکستان کے اسپنر ساجد خان نے اس فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ انہوں نے پہلی اننگ میں 42 رنز کے عوض 8 اور دوسری اننگ میں 4 مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کرکے بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن کو ادھیڑ کر رکھدیا ۔
ساجد خان پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ میں 12 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی آف اسپنر بن گئے ہیں ۔
اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان آئی سی سی کی رینکنگ میں 2 میچوں کی کامیابی کے بعد 12 پوائنٹس کی کمائی کی اور ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگیا ہے ۔ پہلی پوزیشن پر سری لنکا موجود ہے ۔
تبصرے بند ہیں.