پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شعیب ملک ، سرفراز احمد ، عماد وسیم اور حسن علی سمیت چند کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پاکستان کے چیف سیلیکٹر وسیم خان کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے ۔ اکتوبر سے ٹی20 کے کھیل رہے ہیں اور اب ایک متوازن ٹیم نظر آرہی ہے جو اپنی کارکردگی سے ناقدین کے منہ بھی بند کررہی ہے ۔ لہذا کچھ کھلاڑیوں کو آزمانے کے لئے کچھ کو آرام دینا پڑے گا ۔
بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں جگہ نہ بنانے والے محمد حسنین کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آزمایا جائے گا ۔
ویسٹ انڈیز اپنے دورہ پاکستان میں تین ٹی20 میچز کھیلے گی جو 13 ، 14 ، 16 دسمبر کو کھیلے جائیں گے ۔
دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزہ میچز 18 ، 20 اور 22 دسمبر کو کھیلے جائیں گے ۔
پاکستان ویسٹ انڈیز کے تمام میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونگے ۔
پاکستان کا ٹی20 و ون ڈے اسکواڈ :
بابر اعظم (کپتان) ، شاداب خان ، آصف علی ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث رؤف ، افتخار احمد ، خوشدل شاہ ، محمد حسنین ، محمد رضوان ، محمد نواز ، محمد وسیم جونئیر ، شاہین شاہ آفریدی اور شاہنواز دھانی ، عثمان قادر ، سعود شکیل ، امام الحق ۔
تبصرے بند ہیں.