The news is by your side.

ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی دستہ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شعیب ملک ، سرفراز احمد ، عماد وسیم  اور حسن علی سمیت چند کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

پاکستان کے چیف سیلیکٹر وسیم خان کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے ۔ اکتوبر سے ٹی20 کے کھیل رہے ہیں اور اب ایک متوازن ٹیم نظر آرہی ہے جو اپنی کارکردگی سے ناقدین کے منہ بھی بند کررہی ہے ۔ لہذا کچھ کھلاڑیوں کو آزمانے کے لئے کچھ کو آرام دینا پڑے گا ۔

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں جگہ نہ بنانے والے محمد حسنین کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آزمایا جائے گا ۔

ویسٹ انڈیز اپنے دورہ پاکستان میں تین ٹی20 میچز کھیلے گی جو 13 ، 14 ، 16 دسمبر کو کھیلے جائیں گے ۔

دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزہ میچز 18 ، 20 اور 22 دسمبر کو کھیلے جائیں گے ۔

پاکستان ویسٹ انڈیز کے تمام میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونگے ۔

پاکستان کا ٹی20 و ون ڈے اسکواڈ :

بابر اعظم (کپتان) ، شاداب خان ، آصف علی ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث رؤف ، افتخار احمد ، خوشدل شاہ ، محمد حسنین ، محمد رضوان ، محمد نواز ، محمد وسیم جونئیر ، شاہین شاہ آفریدی اور شاہنواز دھانی ، عثمان قادر ، سعود شکیل ، امام الحق ۔

تبصرے بند ہیں.