چٹاگانگ ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا کر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے ۔
میچ کے پانچویں دن جب پاکستان نے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ عبداللہ شفیق کی گری جنہوں نے 73 رنز بنائے تھے ۔ عبد اللہ مہدی حسن کی بال پر ایل بی ڈبلیو قرار دئے گئے
پاکستان کے دوسرے اوپنر عابد علی بھی 171 کے مجموعی اسکور پر 91 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے ۔
ان کے بعد کریز پر بابر اعظم اور اظہر علی نے محاذ سنبھالا اور پرسکون انداز میں میچ کو فنش کیا ۔ بابر اعظم 13 رنز اور اظہرعلی 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام اور مہدی حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
اس ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل پیش کیا گیا ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے اچھی باؤلنگ کا مطاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں ۔ وہیں شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی بھی پیچھے نہ رہے ۔ حسن علی نے پہلی اننگ میں 5 کھلاڑی آؤٹ کئے اور شاہین شاہ نے دوسری اننگ میں 5 کھلاڑی آؤٹ کئے ۔
پاکستان کے دونوں اوپنرز نے دونوں اننگز میں متاثر کن کارکردگی دکھائی ۔ عابد علی نے پہلی اننگ میں 133 رنز بنائے اور دوسری اننگ میں 91 ۔ اسی طرح عبداللہ شفیق نے پہلی اننگ میں 52 اور دوسری اننگ میں 73 رنز کی باری کھیلی ۔
عابد علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دئیے گئے ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔
تبصرے بند ہیں.