The news is by your side.

پاکستانی سائنسدان بھنڈی سے فیبرک بنانے میں کامیاب

0

پاکستانی سائنسدانوں نے بھنڈی سے کپڑا تیار کرلیا ہے ۔ یہ ماحول دوست فیبرک  مستقبل میں سوت کے اشتراک سے معیاری فیبرک بنانے کے کام آسکتا ہے ۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی فیصل آباد کے ٹیکسٹائل انجینئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر محسن نے اپنی ٹیم کے ساتھ بھنڈی کے ضائع شدہ مواد سے فیبرک تیار کیا ہے ۔

پاکستانی تعلیمی اداروں میں سائنسی تحقیق کی ناکافی سہولیات کے باوجود ملکی جامعات بین القوامی سطح کی تحقیقات و ایجادات کے کارنامے سرانجام دے رہی ہیں ۔

اوکرا سے فیبرک کی تیاری پر 2018 سے کام ہورہا ہے ۔ پاکستان بھنڈی کی پیداوار میں عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ ملک میں تقریبا پنتالیس ہزار ایکٹر رقبے پربھنڈی کاشت کی جاتی ہے ، جس سے سالانہ 180 ملین کلو بھنڈی پیدا ہوتی ہے ۔

بھنڈی کے تنوں سے پیدا ہونے والا 335 کلو ملین فاضل مواد اوکرا جلادیا جاتا ہے جو فضائی و زمینی آلودگی کا سبب بنتا ہے ۔

ڈاکٹر محسن نے بتایا کہ ان کی ٹیم کا آئیڈیا تھا کہ اتنی بڑی مقدار میں جالئے جانے والے اوکرا کو استعمال میں لایا جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی اور تبدیلیوں پر قابو پایا جاسکے ۔

یاد رہے کہ اوکرا میں تقریبا 67 فیصد سیلولرز ہوتے ہیں جو بہت سی کار آمد چیزوں کی تیاری میں استعمال کئے جاسکتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.