The news is by your side.

پاکستان کی کلائمنٹ چینج حکمت عملی متاثر کن ہے

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کلائمنٹ چینج کمیٹی کے اجلاس میں آبی آلودگی کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے ۔

اجلاس میں پنجاب ، خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزراء ، معاون خصوصی ملک امین اور ورلڈ بنک اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ملکی دریاؤں کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے ۔ ماحولیاتی تبدیلی پر جس میں دریائی اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے مربوط حمکت عملی پر جامع پلان پیش کیا گیا ۔

وزیر اعظم نے ملکی دریاؤن کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے معاون خصوصی ملک امین کو ہدایات دیں اور 4 ماہ میں منصوبہ پیش کرنے کو کہا ۔

آبی آلودگی کے حوالہ سے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور اقوام متحدہ کی ایجنسیاں ملکر کام کریں گی ۔

اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا کا دارومدار دریائی پانی پر ہے ۔ دریاؤں کو آلودگی سے بچانا وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔ یہ پاکستان کا اہم مسلہ ہے جس پر سابقہ حکومتوں نے کوئی توجہ دی نا اس حوالے سے کسی قسم کا منصوبہ و سرمایہ کاری کی گئی ۔

وزیر اعظم نے معاون خصوصی امین ملک کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے تیزی سے پیش رفت کی ۔

اجلاس میں ورلڈ بنک حکام نے آسان شرائط پر قرض فراہم کرنے کی تجویز بھی قبول کی اور اس کام کے لئے 1 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری کا عندیہ بھی دیا ۔ورلڈ بنک کے حکام نے پاکستان کی کلائمنٹ چینج حکمت عملی کو متاثرکن قرار دیا ۔

تبصرے بند ہیں.